فارسی العربیه English
 
پنج شنبه / 18 W_SHAHRIVAR_LONG 1389 / 2010 September 09 [عراق؛ القاعدہ سے تعاون كے الزام ميں آٹه اعليٰ فوجي عہدہ دارگرفتار ] [پاكستان ؛نامعلوم مسلح افراد كي فائرنگ سے پانچ پوليس اہلكار جاں بحق ] [بن لادن پر كبهي مقدمہ نہيں چلے گا:امريكي اٹارني جنرل ]
 عالمي رائے عامہ صہيوني حكومت كي مجرمانہ ذہنيت جان چكي ہے: الٰہيان


عالمي برادراي كو كچه حكومتوں سے يہ پوچهنا چاہئے كہ كيا كچه حكومتوں كے اقدامات كے نتيجہ ميں دہشت گردي كو بڑهاوا نہيں ملا ہے؟ اور كيا آج ہميں رياستي دہشت گردي جيسي خطرناك شے كا سامنا نہيں ہے؟
ٹرر وكٹمس انفارميشن كے نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے اسلامي پارليمنٹ ميں تہراني عوام كي نمائندہ زہرہ الٰہيان نے غزہ پٹي كے جنوبي علاقہ پر آج صبح ہونے والي صہيوني بمباري سے متعلق كہا'صہيوني حكومت كي جانب سے غزہ وفلسطين كے مظلوم عوام كے خلاف اس قسم كي كاروائياں ماضي ميں كئي بار ہوتي رہي ہيں' ۔
انہوں نے مزيد كہا 'بنيادي انساني حقوق كي سراسر خلاف ورزي پر مبني اس قسم كي كاروائيوں ميں در واقع خواتين ، بچوں اور بے گناہ عوام كو براہ راست نشانہ بنايا جاتا ہے'۔
پارليمنٹ كي قومي سلامتي كميشن كي ركن كا كہنا تها كہ ' دنيا بهر ميں عوام اور رائے عامہ كي جانب سے اس قسم كي كاروائيوں كي مذمت كي گئي ہے اور اس وقت عالمي رائے عامہ صہيوني حكومت كي مجرمانہ ذہنيت اور قابضانہ حقيقت سے آگاہ ہو چكي ہے'۔
انہوں نے مزيد كہا'يہاں پر ضروري ہے كہ عالمي برادري اس مجرم رياست كے خلاف مناسب موقف اختيار كرے ۔گذشتہ برسوں ميں صہيوني رياست اور اس كے سربراہوں كے خلاف عالمي سطح پر ايك لہر ديكهي گئي ہے اور بين الاقوامي سطح پر اس رياست جرائم كے تئيں لوگ قدرے ہوشيار وبيدار ہوچكے ہيں '۔
پارليمنٹ كي انساني حقوق كميٹي كي سربراہ نے امريكہ واسرائيل كي جانب سے حاليہ دہشت گردانہ كاروائيوں كي حمايت كے سلسلہ ميں كہا 'صہيوني حكومت اس قسم كي اندهي كاروائيوں كے ذريعہ اپني قابضانہ وجارحانہ پاليسياں جاري ركهنا چاہتي ہے تاكہ ايك طرح سے غنڈہ گردي كے زور پر اپنے مقاصد كي جانب قدم بڑها سكے'۔
زہرہ الٰہيان نے مزيدكہا 'لہٰذا دہشت گردي كے سلسلہ ميں عالمي برادري كو كچه حكومتوں سے يہ پوچهنا چاہئے كہ كيا كچه حكومتوں كے اقدامات كے نتيجہ ميں دہشت گردي كو بڑهاوا نہيں ملا ہے؟ اور كيا آج ہميں رياستي دہشت گردي جيسے خطرناك شے كا سامنا نہيں ہے؟
انہوں نے آخر ميں كہا ' اسرائيلي رياستي دہشت گردي اس وقت نماياں ہے جيسے كہ يہ رياست اس وقت پاكستان ميں دہشت گرد گروہوں كي حمايت كر رہي ہے۔اسي طرح امريكہ كي جانب سے ان گروہوں كي حمايت بهي رياستي دہشت گردي كي مصداق ہے جس سے پتہ چلتا ہے كہ يہ ممالك انقلابي واسلامي افكار كے بالمقابل عاجز وناتواں ہيں ۔يہي وجہ ہے كہ انساني حقوق كي خلاف ورزي پر مبني دہشت گردوں كي غير منطقي حمايت كے ذريعہ اپنے مقاصد حاصل كرنا چاہتے ہيں ۔

تاريخ  :  2010/07/27
فوٹو رپورٹ 
.
كارٹون 
.
كتابوں كا تعارف 
مرصاد ؛ دو دعووں كاخاتمہ
مرصاد ؛ دو دعووں كاخاتمہ ناشر : ہمشہري (۸/نومبر ۲۰۰۹) مؤلف: عباس سليمي نمين 'مرصاد ؛ دو دعووں كاخاتمہ' نامي كتاب ملك كے مغربي خطہ پر مجاہدين خلق كي جانب سے ہونے والے ...
رپورت
24اگست 1984 كے ايك دہشتگردانہ حملے پر ايك نگاہ
"مجاہدين خلق" نامي گروہ كي كوشش تهي كہ دہتشگردانہ حملوں كے ذريعہ جنگ كي موجودہ صورت حال كو عراقيوں كي طرف ...