فارسی العربیه English
 
پنج شنبه / 18 W_SHAHRIVAR_LONG 1389 / 2010 September 09 [عراق؛ القاعدہ سے تعاون كے الزام ميں آٹه اعليٰ فوجي عہدہ دارگرفتار ] [پاكستان ؛نامعلوم مسلح افراد كي فائرنگ سے پانچ پوليس اہلكار جاں بحق ] [بن لادن پر كبهي مقدمہ نہيں چلے گا:امريكي اٹارني جنرل ]
  آركائيو تحليل
 پاكستاني حكومت اب تك بهاري بين الاقوامي امداد نگل چكي ہے اور وہ سيلاب سے متاثرہ لوگوں كے لئے مزيد امداد كي منتظر ہے ۔ ليكن طالبان كي دهمكيوں نے حكومت پاكستان كو مشكل صورتحال سے دچار كيا ہے ۔ كسي زمانے ميں طالبان كي دهمكياں بين الاقوامي امداد مانگنے كا اچها بہانہ تها ليكن اب يہي دهمكياں اس امداد كي راہ ميں ركاوٹ بن رہي ہيں ۔

 لگتا ہے كہ جند اللہ نے عبد المالك ريگي كي بيوي كو بهي ا پنے خطرناك اور انتقامي معركہ ميں اتارا ہے جس كا مقصد يہي نظر آتا ہے كہ وہ ايسي خواتين كو جذب كرسكيں جن كي سرنوشت ريگي كي بيوي سے ملتي جلتي ہے ۔ يہ خواتين اسلامي حجاب كي پوشش ميں بارود كو باساني ايك جگہ سے دوسري جگہ منتقل كرسكتي ہيں ۔ مذہبي پروگراموں ميں بهي مردوں كے مقابلے ميں خواتين كثرت سے اور كسي خاص شك و شبہ كے بغير شركت كرتي ہيں ۔

 حقيقت يہ ہے كہ حامد كرزاي نے ان پرائيويٹ سيكيورٹي ايجنسيوں كے غير انساني كرتوتوں كي وجہ سے رائے عامہ اور افغان عوام كے دباؤ ميں آكر يہ فيصلہ كيا ہے ورنہ ماضي ميں اس كا موقف يہ رہا ہے كہ ان ايجنسيوں كے افغان فوجي افسروں كے ساته نزديكي روابط ہيں ۔

 ايراني انتہا پسند تنظيم مجاہدين خلق كي حمايت كا دائرہ صرف پژاك (ايك اور ايراني انتہا پسند ٹولہ) تك محدود نہيں رہا ہے بلكہ اب اس نے جند اللہ كي بهي كهل كرحمايت كي ہے ۔ اس انتہا پسند ٹولے نے بارہا اپني ويب سائٹ پر جند اللہ كے ہاتهوں بے گناہ انسانوں كے قتل عام كو ايك بڑي كاميابي سے تعبير كيا ہے ۔ اس تنظيم نے جند اللہ كو جو مالي امداد فراہم كي ہے اس كي تفصيلات پريس ميں بهي آچكي ہيں ۔

 سياسي تجزيہ نگاروں كي ايك بڑي تعداد كا خيا ل يہ ہے كہ عراق كي موجود صورتحال كو ايك ہي پيمانہ سے جانچنا سادگي ہوگي بلكہ حقيقت ميں ان حوادث كے پيچهے مختلف اسباب ہيں ۔ اسي لئے حاليہ واقعات كو الگ الگ نقطہ نظر سے جانچنے كي ضرورت پڑے گي ۔ مثال كے طور پر عراق ميں ايك مدرسہ كے پرنسپل كے قتل كا آيت اللہ قزويني پر قاتلانہ حملے سے كوئي تعلق نہيں ہے بلكہ يہ دونوں مختلف موضوعات ہيں ۔

 نيو ميكسيكو ميں اپنے پہلے پلوٹونيم جوہري دهماكہ كے بعد ۱۶ جولائي ۱۹۴۵ كو امريكہ ميں جوہري ہتهياروں كي تياري كے انچارج جنرل ٹوماس نے كہا تها '' جنگ كا خاتمہ ممكن ہے ليكن اس كے لئے ہميں جاپان پر دو ايٹم بم گرانے ہونگے ۔''

 ''ميں مزار شريف ميں واقع اسلامي جمہوريہ ايران كے قونصل خانہ سے بات كررہا ہوں ۔ ميں جمہوري اسلامي نيوز ايجنسي كا نامہ نگار محمود صارمي ہوں ۔ طالبان تهوڑي دير پہلے مزارشريف ميں داحل ہوچكے ہيں اور مزار شريف پر ان كا قبضہ ہوچكا ہے ۔ طالبان كے بعض افراد قونصل خانہ كے احا طے ميں داخل ہوچكے ہيں ۔ ميں يہ جاننا چاہتا ہوں كہ ہميں كيا كرنا۔۔۔۔۔۔۔۔ '' صارمي كي آواز يہيں پر ہميشہ كے لئے خاموش كي گئي ۔

 اس سے كيا فرق پڑتا كہ آپ كا تعلق شيعہ مسلك سے ہے يا سني مسلك سے ۔ اگر آپ نے مخالفت كي تو آپ كي زندگي برباد ہے ۔ ہماري مراد انتہا پسند گروہ جند اللہ ہے ۔ ايك تازہ كاروائي ميں اس انتہا پسند تنظيم كے كچه اراكين حاجي آباد سرباز كے امام جمعہ مولوي مصطفي جنگي زهي كے گهر آدهمكے تاكہ اسے قتل كريں ۔ ليكن خوش قسمتي سے مولوي مصطفي جنگي زهي اپنے گهر ميں موجود نہيں تهے اور اس طرح اس كي جان بچ گئي ۔ ليكن انتہا پسندوں نے ہار نہيں ماني اور امام جمعہ كو سبق سكهانے كے لئے اس كے بيوي بچوں كو محبوس كيا۔

 لگتا ہے امريكي فورسز ايك ايسے بہانے كي تلاش ميں ہيں جس كي بنياد پروہ عراق ميں مزيد وقت گزار سكتے ہيں ۔ ان كا بغداد كے ساته سيكورٹي معاہدہ ہوچكا ہے جس كے مطابق آئيندہ ايك سال تك امريكہ عراق سے اپني افواج نكالنے كا پابند ہے ۔ افغانستان ميں بهي امريكہ كي حالت نازك ہے اور يہاں پر امريكي افواج كو ويتنام جنگ جيسي صورتحال كا سامنا ہے ۔

 تجزيہ نگاروں كا خيال ہے كہ اسلامي مزاحمتي تحريك كو كمزور كرنا اور اس پر انتہا پسندي كا الزام لگانا ، لبنان پر ايك اور حملے كا پيش خيمہ ثابت ہوسكتا ہے ۔ موجودہ حالات ميں اسرائيل لبنان پر حملہ كرنے سے ہاته روك لے گا اور عدالتي فيصلہ كا انتظار كرے گا تاكہ جہان عرب كي سب سے مضبوط مزاحمتي تحريك پر انتہا پسندي كا ليبل لگ جائے اور وہ عوامي حمايت سے محروم ہوجائے ۔

 1  2  3  4  5  6  >  >>  
فوٹو رپورٹ 
.
كارٹون 
.
كتابوں كا تعارف 
مرصاد ؛ دو دعووں كاخاتمہ
مرصاد ؛ دو دعووں كاخاتمہ ناشر : ہمشہري (۸/نومبر ۲۰۰۹) مؤلف: عباس سليمي نمين 'مرصاد ؛ دو دعووں كاخاتمہ' نامي كتاب ملك كے مغربي خطہ پر مجاہدين خلق كي جانب سے ہونے والے ...
رپورت
24اگست 1984 كے ايك دہشتگردانہ حملے پر ايك نگاہ
"مجاہدين خلق" نامي گروہ كي كوشش تهي كہ دہتشگردانہ حملوں كے ذريعہ جنگ كي موجودہ صورت حال كو عراقيوں كي طرف ...